ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امت شاہ نے کہا،سب لوگوں کونوکری دیناممکن نہیں،بڑھتی بے روزگاری کاٹھیکراپیشروسرکارپرپھوڑا

امت شاہ نے کہا،سب لوگوں کونوکری دیناممکن نہیں،بڑھتی بے روزگاری کاٹھیکراپیشروسرکارپرپھوڑا

Mon, 29 May 2017 11:37:19    S.O. News Service

نئی دہلی ،28؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مودی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پربی جے پی صدر امت شاہ نے روزگارکولے کربڑابیان دیاہے۔امت شاہ نے125کروڑ لوگوں کے ملک میں سب کونوکری مہیا کرنا ممکن نہیں ہونے کا ذکر کرتے ہوئے آج کہا کہ نریندر مودی حکومت نے سیلف ایمپلائڈکوفروغ دے کربے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کی کوشش کی ہے۔ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کو لے کر اپوزیشن پارٹیوں کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ اگر انہوں نے یو پی اے کے دور حکومت کے دوران ایسے اعدادوشمارپرتوجہ دی ہوتی تو انہیں انتخابات میں شکست نہیں کھانی پڑتی۔انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کے اعدادوشمارکااندازہ لگانے کے لئے فی الحال کوئی درست نظام نہیں ہے۔امت شاہ نے کہاکہ ہم نے روزگار کو نئے طول و عرض دینے کی کوشش کی کیونکہ 125کروڑ لوگوں کے ملک میں ہر کسی کو روزگار مہیا کرانا ممکن نہیں ہے۔ہم سیلف ایمپلائڈ کو فروغ دے رہے ہیں اور حکومت نے آٹھ کروڑ لوگوں کوخودکار بنایاہے۔وہ مودی حکومت کے تین سال پورے جانے کے موقع پر میڈیا سے خطاب کر رہے تھے۔اپوزیشن کی تنقید کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ وہ لوگ حکومت کوگھیرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ یہ ملک کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے۔کشمیر عاملے پرشاہ نے کہاکہ حکومت حالات کی قریبی نگرانی کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم جلد ہی کنٹرول (پوزیشن پر)قائم کر لیں گے اورحل کر لیں گے۔


Share: